”پب جی“ گیم پر پابندی ختم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے والوں کے لیے خوش کن فیصلہ دیتے ہوئے ایپ اور سائٹ کو فوری کھولنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے پب جی پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور گیم کو فوری کھولنے کی ہدایت کی۔