عمران خان کی پیروڈی سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی پیروڈی سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار فرخ شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ بالکل صحت مند تھے، صبح اچانک انہیں سینے میں درد محسوس ہوا جو دل کا دورہ ثابت ہوا اور وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے فرخ چند روز قبل فن کاروں کے ایک احتجاج میں شریک ہوئے تھے، جس کا مقصد لاک ڈاؤن کی وجہ سے سٹیج ڈرامے وغیرہ بند ہونے سے آرٹسٹوں کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ کرنا تھا ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ‘فرخ نے شوبز کو پیشے کے طور پر اپنایا اور پی ٹی وی پر کام شروع کیا ان کی موت پر حکومت کا افسوس کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا فرخ ایک انتہائی نیک دل اور اچھےآرٹسٹ تھے، وہ گذشتہ 20 سال سے ڈرامے اور تھیٹر میں کام کر رہے تھے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی پیروڈی نے انہیں بہت شہرت دی انہیں بدھ کی شب بعد نماز عشا لاہور کے ایک مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا