کوروناکے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کے اقدامات لائق تحسین ہیں،


بلوچستان عوامی پارٹی اسلام آباد کے صدر محمد عبد القادر نے کہاہے کہ کوروناکے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کے اقدامات لائق تحسین ہیں، ترقی یافتہ ممالک وسائل ہونے کے باوجود اپنے عوام کو محفوظ کرنے میں بری طرح فیل ہوچکے ہیں۔جمعرات کواپنے جاری بیان میں بلوچستان عوامی پارٹی اسلام آباد کے صدر محمد عبد القادر نے کہاکہ کروانا وائرس جیسی خطرناک بیماری کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان، فرنٹیئر کور ڈاکٹرز، پولیس، لیویز، صحافیوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات تاریخ کے صفحات پر سنہری حروف میں درج ہونگی۔حکومت کی جانب سے اب تک جو بھی اقدامات کئے گئے سب ہماری بھلائی کیلئے کئے گئے ہیں۔عوام الناس کو عید قربان پر حکومتی احکامات پر ہر صورت عمل پیرا ہونا چاہیےانھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں بھیڑ سے اجتناب کریں،حکومت کی پالیسیوں اور عوام کے نظم و ضبط سےکورونا وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، اگر مزید احتیاط کریں گے تو اس وباء کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے انھوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اس وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ 30 جون سے اس میں واضح اور مسلسل کمی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الله کا احسان ہے اس کے حکومت نے لاک ڈائون اور غریب پرور پالیسیاں اختیار کیں۔غریب لوگوں کو احساس پروگرام کے ذریعے رقوم فراہم کی گئیں تاکہ وہ گھر میں رہ کر ایس اوپیز پر عمل کر سکیں، بلوچستان عوامی پارٹی اسلام آباد کے صدر محمد عبد القادر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈی میں خریداری ، نماز عید کی ادائیگی اور جانوروں کی قربانی کے دوران ماسک پہنیں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، مصافحہ نہ کریں اور بغلگیر نہ ہوں اور ضابط کار پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں