ترک گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کا اردو میں ڈب کیا گیا انٹرویو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انگین آلتان کا اردو میں انٹرویو عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔انٹرویو میں انگین آلتان ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ انٹرویو میں انگین آلتان اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے۔ پی ٹی وی نے ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگین آلتان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا۔دوسری طرف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مشہور اداکار ‘ترگت الپ‘ بڑی عید پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ترک ڈرامے ارطغرل کے مشہور کردار ترگت الپ (نورگل) بھی عید الاضحیٰ کے سپیشل شو میں نجی ٹی وی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیں گے۔
