اردو کی پہچان‘ صحافت کی شان اور پاکیزہ صفت درویش انسان روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر جناب اطہر ہاشمی انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو کراچی میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی وہ ملک کے محب وطن‘ محب اسلام‘ اور سچے عاشق رسول‘ بہترین شخصیت اور معروف اخبار نویس تھے‘ ان کا انتقال جسارت کے ہر کارکن کا ذاتی نقصان ہے جسارت کے ادارے کے ہر کارکن کے لیے ان کے دل میں ہمیشہ محبت‘ شفقت رہی‘ وہ صحافتی زندگی میں مختف اداروں سے وابستہ رہے‘1992 سے2001 تک اردو نیوز جدہ کے میگزین ایڈیٹر رہے‘ بعد ازاں جسارت سے وابستہ ہوئے‘ ان کے صحافتی تجربے سے فائدہ نہ اٹھانے والے اور ایک ادارے میں رہتے ہوئے انہیں نظر انداز کرکے فیصلہ کرنے والے آج ان کے انتقال پر ضرور پچھتا رہے ہوں گے
