انتہائی قابل احترام جناب عامر احمد علی صاحب
چیئرمین سی ڈی اے
مودبانہ گزارش ہے کہ عید کے دنوں میں سی ڈی اے کے عملہ نے بلاشبہ اچھا کام کیا‘ صفائی کو بہتر بنایا‘ تاہم جی الیون تھری کے کچھ ایریا میں ابھی تک صفائی کا مناسب انتظام نہیں ہوسکا‘ اس کی وجہ برسات کی وجہ سے اگی ہوئی جھاڑیاں ہیں‘ اگر انہیں کاٹ دیا جائے تو ان جھاڑیوں میں پھینکے ہوئے فضلات کی صفائی میں مد مل سکتی ہے
گزارش ہے کہ آپ اس جانب توجہ فرمائیں اور اپنی براہ راست نگرانی میں یہ کام انجام دیں
شہر کی بہتری کے لیے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے جو کچھ بھی آپ کی نگرانی میں ہورہا ہے‘ اسے غنیمت سمجھتا ہوں
سید محمد بلال
ڈائریکٹر نارتھ یونیورسٹی آف منجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی
03008541116