براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بول نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا،

ا پ کستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بول نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا، پیمرا کو لکھے خط پ میں کہا گیا ہے کہ چینل نے ایڈورٹائز نگ ایجنسیوں پر جھوٹے الزامات لگائے، ادارے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو بلیک میل کر کے اشتہارات حاصل کرنے کا معاملہ، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں بول نیوز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی بی اے نے خط میں لکھا کہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے چینل بول نیوز نے بزنس ہتھیانے کے لیے ایڈورٹائز ایجنسیوں پر جھوٹے الزامات لگائے،
چینل کا یہ عمل پیمرا آرڈیننس 2002، الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 اور پیمرا کانٹینٹ ریگولیشنز 2012 کی خلاف ورزی ہے۔

پی بی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ بول چینل کا یہ اقدام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے پر بول چینل کا لائسنس منسوخ کر دے۔

بول چینل کے مالکان بدنام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث رہے، ان پر فرد جرم بھی عائد ہوئی، ایگزٹ ڈگری اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا۔ پی بی اے نے مارچ میں بھی اشتہاری ایجنسیز کیخلاف جھوٹے الزامات سے متعلق پیمرا کو خط لکھا تھا جس پر بول نیوز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔