محمد کاشف چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنماءمیاں محمد رمضان کی قیادت میں پانی کی بد تر ین قلت کے خلاف احتجاجی عوامی پر یس کانفر نس

مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنماءمیاں محمد رمضان کی قیادت میں شہریان اسلام آباد کے نمائندوں نے پانی کی بد تر ین قلت اور ٹینکراور بورنگ مافیا کے خلاف میئر اسلام آباد کے آفس کے سامنے احتجاجی عوامی پر یس کانفر نس کی جس سے ملک صفت ،چوہدری جاوید ، ہمایوں جا وید ، راجہ ضیاءاحمد ، ملک یقوب ، ملک سجاد ، فیصل ملک ، ثنااللہ عباسی ، خالد ستی صلاح الدین غازی ،نے خطاب کیا اس موقع پر شہریوں اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجو د تھی ۔
پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے محمد کاشف چوہدری نے کہا شہری اور وفاقی حکو مت کی رسہ کشی کے درمیان اسلام آباد کے شہری پانی کی بو ند بوند کو تر س رہے ہیں ، ملک کا دارالحکو مت کر بلا کا منظر پیش کر رہا ہے ،شہری اور دیہی علاقوں میں مردو خواتین اور بچے دن بھر پانی کی تلا ش میں سر گر داں نظر آتے ہیں ،میٹروپولٹین کارپوریشن اور ممبران اسمبلی نے اسلام آباد کے شہریوں کو ٹینکراور بورنگ مافیا کے حوالے کردیا گیا ہے،حکو مت نے اگر اسلام آباد میں پانی کا مسئلہ حل نہ کیا تو اگلے مر حلے میں وزیر اعظم ہاوس تک مارچ کیا جا ئے گا۔انھوں نے کہااسلام آباد کے شہری پانی کی بو ند بو ند کو تر س رہے ہیں شہر یوں کے گھر وں میں پانی تو آتا نہیں مگر ہزاروں روپے کے بل ہر ماہ آجا تے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ پانی کے بلوں میں اس ظالمانہ اضا فے کوبھی واپس لیا جا ئے ، اسلام آباد کے شہر یوں کو یو میہ 200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ اسلام آباد میں 55ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،اس ساری صورتحال میں شہری تین ہزار روپے میں پانی کا ٹینکر خر یدنے پر مجبور ہیں جبکہ اجتماعی طورپر بورنگ بھی مہنگے داموں کروانے پر مجبور ہیں ،میٹروپولٹین کارپوریشن اور ممبران اسمبلی شہریوں کو پانی فر اہم کرنے میں ب ±ری طر ح ناکام ہو چکے ہیں۔شہری حکو مت کے پاس ڈھائی ارب روپے ہو نے کے باوجود پانی کے منصوبوں پر کام نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے ہر سال شہر ی بد تر ین ازیت کا شکار ہو تے ہیں ،مقررین نے کہا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اپنے حلقے کے عوام کی پانی جیسی بنیادی ضرورت بھی پوری نہ کر سکے،وزیر اعظم عمران خان کے ناک کے نیچے اسلام آباد کے شہری پانی کے حصول کے لیے دربدر پھر رہے ہیں۔اسلام آباد کے شہری روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑبیس لاکھ روپے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہ اسلام آباد میں 197ٹیوب ویل ہیں جن سے شہر کو پانی کی سپلائی ہو تی ہے ان میں اسے 157خراب ہو چکے ہیں جبکہ سملی ڈیم اور خانپور ڈیم سے بھی پانی کی سپلائی کم ہو چکی ہے ، سی ڈی اے کے ہر شکایات سیل میں روزانہ 200افرد پانی کی کمی کی شکایات کر تے ہیں جبکہ صرف 20افرد کو پانی فراہم کیا جا تا ہے وہ بھی آدھا ٹینکر ، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کے سی ڈی کے عملے نے ٹینکراور ٹیوب ویل کیوں ٹھیک نہیں کروائے ؟ پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے جبکہ پانی کی چوری اور لائینوں کو مر مت کر کے پانی کو ضا ئع ہو نے سے بچایا جا ئے اور اسلام آباد میں نصب تمام ٹیو ب ویلوں اور ان کی مو ٹریںکو ٹھیک کر کے چلایا جا ئے تا کہ شہر بھر میں پانی کا بحران ختم ہو سکے اور ٹیویب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جا ئے تا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل جا ری رہ سکے ۔انھوں نے کہا نے کہا حکمرانوں نے دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں توانائی بحران پر قابو پانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے مگر چار سال گزرنے کے بعد بھی حکومت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکی