پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کیسیکرٹری اطلاعات برائے جنوبی پنجاب نواب ذادہ افتخار احمد خان بابر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی اس بات میں حقائق کے مطابق بہت وزن ہے کہ انہیں ملک میں آئین کو پارلیمانی بنانے کی سزا دی جارہی ہے‘ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے وفاقی پارلیمانی نظام کی بنیاد مضبوط کی اور اس ملک کے آئین کو ایک مکمل پارلیمانی بنایا تاکہ اختیارات پارلیمنٹ کے پاس رہیں‘اور اسمبلیاں توڑنے کے صدارتی اختیار کو پارلیمنٹ کو واپس کیا‘ صوبہ سرحد کو اس کی پہچان دی اور اسے خیبر پختون خوا کا نام دیا گیا‘ اسی طرح گلگت بلتستان کے لیے آزاد خود مختار کونسل بنائی‘ بلوچستان کے عوام کو ان کے سیاسی حقوق دلائے‘ چاروں صوبوں کی ترقی کے لیے وسائل کی بہترین منصفانہ تقسیم کے لیے این ایف سی ایوارڈ دیا‘ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ نے نظیر بھٹو شہید نے اس ملک میں انتہاء پسندوں کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد میں جان تک اس ملک پر نچھاور کی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین اس ملک میں جمہوریت کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہہر شہری کو انصاف ملے‘ اسے روزگار ملنا چاہیے‘ اور اسے گھر کی چھت میسر ہو‘ ہمارے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کے عوام کو قوت دی اور انہیں زبان دی یہ سیاسی خدمت پیپلزپارٹیکے علاوہ کسی دوسری جماعت نے نہیں کی مگر پیپلزپارٹی کی قیادت کو عوام کی خدمت کرنے کی ہی سزا دی جارہی ہے جسے ملک کے عوام کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے اور احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں کیا جائے گا
