لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس وحید خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جماعت الدعوة کے رہنما حافظ عبدالرحمان مکی اور حافظ عبدالسلام کی سزاﺅں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی عدالت نے جماعت الدعوةکے دونوں راہنماﺅں عبدالرحمان مکی اور حافط عبدالسلام کی سزائیں معطل کرتے ہوئے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے.یہ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے 2015 میں مذکورہ مجرمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشنز 11-ایف(2)(5)(6)، 11-ایچ(2)، ایچ-آئی، 11-این اور جے-2 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی جس پر عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11-ایف (6) کے تحت عبدالرحمان مکی اور عبدالسلام کو ایک، ایک برس قید کی سزا سنائی اور فی کس 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا.
