اہل وطن کو 74 واں یوم آزادی مبارک

آج ہم یوم آزادی ہے منارہے ہیں‘ یہ دن ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے‘ یہ ہمیں اپنے ملک کو سنوارنے کے لیے ہمیں کچھ ذمہ داریوں سے بھی آگاہی دیتا ہے‘ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس ملک سے محبت کریں‘ اس کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہیں‘ ہم کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے اور دشمن کے عزائم سے بھی باخبر ہیں‘ ہم دنیا میں اور اس خطہ میں امن قائم رکھنا چاہتے ہیں ہماری بری‘ بحری اور فضائیہ دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کا بہترین ریکارڈ رکھتی ہیں‘ اہل وطن یوم آزادی کے موقع پر عہد کریں اور ارادہ باندھیں کہ ملک میں ترقی‘ خوشحالی اور اس کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے ہمیں اس بات کا مکمل احساس ہے کہ اس وطن کے لیے ہمارے اکابرین اور ہمارے آباؤ اجداد نے کیا کیا قربانیاں ہیں ہم اپنے ان تمام عظیم لوگوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں‘ میرے اپنے خاندان کے لوگوں نے اس وطن کی خاطر اپنی جان اور اپنے مال کی قربانی دی ہے اور مجھے اور ہمارے خاندان کو اس پر فخر بھی ہے‘ یہ دن واقعی عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم اس وطن کی حفاظت کریں گے‘ علم حاصل کریں گے اور اس وطن کی خدمت اور دفاع کریں گے
منجانب
محمد حشیم اسماعیل
سٹوڈنٹ
آئی سی ایس‘ پنجاب کالج‘ بلیو ایریا اسلام آباد

اپنا تبصرہ لکھیں