قیمہ کڑاہی
اجزاء: قیمہ آدھا کلو،ہری مرچیں چار عدد،ٹماٹر دو عدد،پیاز دو عدد درمیانی،دہی ایک کپ،ہرا دھنیا، ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ،پپیتا ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،ثابت دھنیا کُٹا ہوادو چائے کے چمچ، زیرہ دو چائے کے چمچ

ترکیب : قیمہ میں پپیتا ہلدی لگا کر پانچ منٹ رکھ لیں۔آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ہلکے سنہرے کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر کچھ دیر بھون لیں،پھر پسا ہوا دھنیا، ہلدی،کُٹی لال مرچ،نمک ،ٹماٹر ڈال کر ملا لیں اور دہی ڈال کر بھون لیں۔اب قیمہ اور ہرا دھنیا شامل کر کے ڈھک دیں۔جب قیمہ گل جائے تو اس میں کُٹا ہوا ثابت دھنیا،زیرہ،پسا گرم مصالحہ اور ہری مرچیں ڈال دیں، کچھ دیر بھونیں ، کڑاہی قیمہ تیار ہے۔
چنا مصالحہ
اجزاء:پکے ہوئے چنے ایک کپ،بڑی پیاز ایک عدد،بڑا ٹماٹر ایک عدد،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، لہسن ایک چائے کا چمچ،ادرک1/2چائے کا چمچ،دھنیا ایک گٹھی،لال مرچ ایک چائے کا چمچ،تیل ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب: پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو فرائی کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن ڈال کر ٹماٹر شامل کر لیں یہاں تک کہ ٹماٹر نرم ہو جائیں،پھر ٹھنڈا کر کے بلینڈ کر لیں اور اسی پین میں ڈال کر پکے ہوئے چنے، لال مرچ، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ابال دیں۔اب ڈھک کر دم لگا دیں۔آخر میں گرم مصالحہ یا چنا مصالحہ ڈال کر دھنیا کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
انڈوں کی بریانی
اجزاء:پیاز تین عدد درمیانی،لہسن پیسٹ ایک کھانے کاچمچ،لال مرچ پائوڈر ایک کھانے کا چمچ،آلو تین سے چار عدد(چھیل کر چوکور کاٹ لیں)،انڈے چھ عدد ابلے ہوئے،تیل آدھا کلو،ہرا دھنیا آدھی گڈی،دہی ایک چوتھائی کپ،ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک حسب ضرورت،ہلدی پائوڈر ایک چائے کا چمچ، چاول آدھا کلو،ہری مرچ چھ عدد، ٹماٹر دو عدد کاٹ لیں،ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب: تیل گرم کر کے اس میں پیاز برائون کریں۔ادرک،لہسن اور دہی ڈال دیں۔ٹماٹر،گرم مصالحہ اور آلو ڈال کر آلو گلا لیں۔اس کے بعد اس میں نمک،لال مرچ پائوڈر،ہلدی اور ہرا مصالحہ ڈال دیں، پھر چاول کو ابال لیں۔انڈے سخت بوائل کر لیں۔اس کے بعد چاول کی اور پھر آلوئوں کی تہہ لگائیں،اور دم دیں۔آخر میں سرو کرتے وقت اوپر سے انڈے سے ڈیکوریٹ کر دیں۔
تِل کے کباب
اجزاء: گائے کا قیمہ 1/2کلو،ہرا دھنیا ایک گٹھی،انڈہ ایک عدد،ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد،ہری مرچ چھ عدد،بھنے سفید تِل 1/2پیالی،کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ
ترکیب: پہلے ایک گٹھی ہرا دھنیا اور چھ عدد ہری مرچوں کو ملا کر چٹنی پیس لیں،پھر1/2کلو گائے کے قیمے میں دو عدد ڈبل روٹی کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ سیخ کباب مصالحہ چوپر میں پیس لیں۔اب اس میں ہری چٹنی،ایک عدد انڈہ،ایک چائے کا چمچ، کُٹی کالی مرچ،حسب ذائقہ نمک اور1/2پیالی بھنے ہوئے سفید تِل مکس کر کے اچھی طرح گوندھ لیں۔اس کے بعد ہاتھ کو چکنا کر کے سیخ کے چھوٹے چھوٹے کباب بنا کر شیلو فرائی کریں۔جب وہ گولڈن برائون ہو جائیں تو مزے دار تِل کے کباب گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔
چیکو اور کیلے کا ملک شیک
اجزاء: دودھ دو لیٹر،برف کے ٹکڑے بارہ عدد،چینی چار کھانے کے چمچ،کیلے چھ عدد،چیکو چھ عدد،بادام دو کھانے کے چمچ،پستہ دو کھانے کے چمچؔ
ترکیب: سب سے پہلے دودھ کو پکا کر گاڑھا کر لیں۔اب بلینڈر میں دودھ،کیلے،چیکو،چینی،چادام اور پستہ ڈال کر بلینڈ کر لیں۔اگر لگے کہ آمیزہ تھوڑا گاڑھا ہو جائے تو1/4کپ پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے پینے کے لیے پیش کریں۔
کریم کسٹرڈ
اجزاء: کسٹرڈ پائوڈر دو چمچ،دودھ ڈیڑھ کلو،سبز الائچی دو عدد،فریش کریم ایک کپ،چینی ایک کپ، سجاوٹ کے لیے پھل حسب ضرورت
ترکیب: دیگچی میں دودھ ڈال کر اسے چولہے پر رکھیں اور اس میں سبز الائچی توڑ کر ڈال دیں۔ایک کپ دودھ نکال کر اس میں کسٹرڈ پائوڈر مکس کر لیں۔جب دودھ کھول جائے تو اس میں چینی ڈال دیں اور آنچ دھیمی کر دیں۔اس کے بعد اس میں کسٹرڈ ملا دودھ آہستہ آہستہ ڈالیں اور ساتھ چمچ ہلاتی رہیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔سرونگ بائول میں آدھا کسٹرڈ ڈالیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں، ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر احتیاط سے کریم کی لیئر جمائیں۔ اسکے اوپر بقیہ کسٹرڈ ڈال کر اپنی مرضی کے پھلوں سے سجائیں اورٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں،مزیدار کریم کسٹرڈ تیار ہے۔
پائن ایپل اسپلٹ کیک
اجزاء:بسکٹ ایک پیکٹ،کوٹیج چیز حسب ضرورت،پائن ایپل (کیوبز) 1/2کپ،لوفیٹ کریم ایک پیکٹ، برائون شوگر دو کھانے کے چمچ،کورن فلور دو کھانے کے چمچ،باریک کٹے بادام دس عدد
ترکیب: ایک پیکٹ بسکٹس کو چورا کر لیں۔ایک ساس پین میں دو پیالی لوفیٹ ملک اور دو کھانے کے چمچ کارن فلور ملا کر گاڑھا کسٹرڈ بنا لیں۔ایک پھیلے ہوئے ڈش میں نیچے کسٹرڈ دال کر چورا کیے ہوئے بسکٹس کی تہہ لگائیں۔اب حسب ضرورت کوٹیج چیز ،ایک پیکٹ لوفیٹ کریم اور دو کھانے کے چمچ برائون شوگر ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور بسکٹس کے اوپر ڈال دیں۔اس کے بعد1/2کپ پائن ایپل کیوبز اور لوفیٹ کریم ڈال کر دس عدد باریک کٹے بادام بغیر تیل کے بھون کر اوپر ڈال دیں۔مزے دار پائن ایپل اسپلٹ کیک تیار ہے۔