جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق کی اپیل پرملک بھرکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی بیت المقدس اورمسجداقصیٰ کے تحفظ کے لیے ”تحفظ القدس ریلیوں“کاانعقاد کیا گیا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین ہمارے نظریاتی محاذ ہیں، بیت المقدس سے دستبردار ہوئے تو کل دنیا کشمیر سے بھی دستبردار کروا دے گی۔ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کو تسلیم کرنا عربوں کی اسرائیل سے شکست کے مترادف ہے یہ بات جماعت اسلامی کی راولپنڈی میں تحفظ بیت المقدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہفتہ کی سہہ پہر ریلی سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا سینیٹر سراج الہق کی قیادت میں لیاقت باغ سے فوارہ چوک تک ریلی نکالی گئی تحفظ بیت المقدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ مسترد کرتے ہیں۔ فلسطین کا مسئلہ عربوں کا نہیں، ہم سب کے ایمان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اہل فلسطین واہل غزہ کے ساتھ ہے۔ فلسطین سے پیچھے ہٹے تو کشمیر سے بھی دستبردار ہونا پڑ سکتا ہے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یک زبان ہو کر فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔تحفظ بیت المقدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان کشمیر اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جیسے اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش فلسطین میں ہوئی وہ سب کچھ مقبوضہ کشمیر میں کیا جارہا ہے۔شمیری رہنما اسلام آباد کے رویے سے نالاں ہیں، سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ متحدہ عرب امارات سے معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں الیکشن جیتنا چاہتا ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قائدِاعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر یہ معاہدہ ختم کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے خلاف اسلام آباد میں بڑا جلسہ کریں گے بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی تحفظ القدس ریلی نکالی گئی راجہ محمدجواد،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ،مرکزی رکن شوریٰ شمس الرحمن سواتی سمیت پی پی 12سے امتیازعلی اسلم، پی پی 13ملک محمد الیاس،محمدتاج عباسی،پی پی20واہ کینٹ سے محمدثاقب صدیقی،پی پی19ٹیکسلاسے خواجہ محمدوقارخان،پی پی 7کلرسیداں سے جاویداقبال،پی پی 8گوجرخان سے راجہ محمدعمیر،پی پی 9چوہدری عابدحسین اورپی پی 10سے خالدمرزا نے تحفظ القدس ریلی کی قیادت کی۔راجہ محمدجواد نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ مسلم حکمرانو ں کی جانب سے ناجائزریاست اورقبلہ اول پرقابض اسرائیل کی جانب دوستی کی پینگیں بڑھانے کے خلاف امیرجماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹرسراج الحق کی اپیل پرملک بھرکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی بیت المقدس اورمسجداقصیٰ کے تحفظ کے لیے ”تحفظ القدس ریلیوں“کاانعقاد کیا گیا۔ امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ محمدجواد،ضلعی سیکرٹری سیدامجدحسین شاہ،مرکزی رکن شوریٰ شمس الرحمن سواتی سمیت پی پی 12سے امتیازعلی اسلم، پی پی 13ملک محمد الیاس،محمدتاج عباسی،پی پی20واہ کینٹ سے محمدثاقب صدیقی،پی پی19ٹیکسلاسے خواجہ محمدوقارخان،پی پی 7کلرسیداں سے جاویداقبال،پی پی 8گوجرخان سے راجہ محمدعمیر،پی پی 9چوہدری عابدحسین اورپی پی 10سے خالدمرزا نے تحفظ القدس ریلی کی قیادت کی۔راجہ محمدجواد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی شیطانوں کے دباؤ پردجال کے سامنے سجدہ ریزہونے والے حکمران امت مسلمہ کی نمائندگی کے اہل نہیں مسلم حکمرانوں کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس پرقابض اسرائیل کی جانب دوستی کی پینگیں بڑھانا شرمناک ہے۔ عرب کی مقدس سرزمین سے ملعون اسرائیلی ناجائزریاست کوتسلیم کرنے کاآغازشرم کا مقام ہے مسلمان حکمرانو ں نے عزت اوروقارکی بجائے ذلت وپستی کے راستہ منتخب کیا ہے
