اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نواب ذادہ افتخار احمد خان بابر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئین کی اٹھارویں ترمیم کو رول بیک نہیں کرنے دیں گے انہوں نے یہ بات یہاں اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے پیپلزپارٹی کے ایک منظم اور پرامن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی کارکنوں نے اس موقع پر پارٹی پرچم اٹھارکھے تھے احتجاجی مظاہرے میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے افتخار احمد خان نے کہا کہ پپارٹی نے ابھی پرمان مظاہرہ کیا ہے اور ہم اپنی بات جمہوری انداز میں بتاررہے ہیں لیکن اگر حکومت نے سندھ حکومت کو تنگ کرنا بند نہ کیا اور سندھ کے عوام کی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کو آئین کے مطابق وسائل فراہم نہ کیے تو پارٹی کارکن کوئی دوسرا راستہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے تو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے کہ یہی جمہوریت ہے اور ہمارا آئین بھی ہمیں پارلیمانی اور جمہوری نظام دیتا ہے جس میں آئین کے حق میں رائے عامہ کا احترام کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آئین کی اٹھارویں ترمیم پارلیمنٹ نے منظور کی ہے اور ترمیم کے لیے آئین میں دیے گئے راستے کا انتخاب کیا گیا اور پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت سے یہ ترمیم منظور ہوئی ہے لہذا اسے تسلیم کیا جائے اور اس کے مطابق سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ دیا جائے
