اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی جانب سے اسلام آباد کے معزز مفلس مزدوروں اور مستحق شہریوں کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر دستر خوان کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں کراچی کمپنی میں جمعہ کو پہلا دسترخوان سجایا گیا‘ جس سے مزدور‘ مفلس اور مارکیٹ کے دیگر مسحق افراد نے استفادہ کیا‘ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور اور سابق صدر رانا محمد ایاز کے علاوہ چوہدری سعید احمد نے پہلے دستر خوان کے انتظامات کیے ہیں اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے بینر تلے یہ سلسلہ جاری رہے گا‘
