پی ٹی وی ملازمین کی برطرفی سے روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ملازمین کی برطرفی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی وی، ایم ڈی پی ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ملازمین کی برطرفی سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

عدالت نے پی ٹی وی انتظامیہ کے خلاف تین کیسوں میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

درخواستوں میں چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور ایم ڈی عامر منظور کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے، پرائیویٹ بورڈ ممبرز راشد علی، زبیر اے خالق، فرمان اللّٰہ اور علی بخاری کی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی ہے۔