فرخ قریشی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے بلاول بھٹو زرداری کا دکھ اور صدمے کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کے دیرینہ مخلص کارکن اور شہر کے نائب صدر فرخ قریشی دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ گولڈن مارکیٹ جی سیون تھری فور میں ادا کی گئی اور ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا فرخ قریشی ایک نیک سیرت انسان تھے‘ اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی کے راہنماؤں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی‘ حاجی نواز کھوکھر‘ سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری‘سید سبط الحیدر بخاری راجہ نورالہی نور‘ شکیل عباسی‘ عمران شبیر عباسی‘ کامران عباسی‘ راجہ امجد اظہر خان‘ افتخار شہزادہ‘کامران چوہدری احتشام وحید ستی‘ ملک اجمل‘ اعجاز چویدری بابر اور دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے نائب صدر فرخ قریشی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ فرخ قریشی پارٹی کے محنتی، نظریاتی کارکن تھے پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کی جاسکتیں