اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ٹریڈرز ویلفیئر کمیٹی کا ایک اجلاس کمیٹی کے کنوینر خالد محمود چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف مارکیٹوں کے عہدیدارا ن نے شرکت کی۔ ایک دوسری قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سی ڈی اے مختلف مراکز میں ملٹی سٹوری پارکنگ پلاز ے تعمیر کرے اور مارکیٹوں کو کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے ان میں فوری ترقیاتی کام شروع کرائے اجلاس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، سابق صدر محمد اعجاز عباسی، ایف ایٹ مرکز کے صدر اور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہرمحمود، سپر مارکیٹ کے سیکرٹری جنرل محمد حسین، جناح سپر مارکیٹ کے صدر ملک ربنو ازا ور سیکرٹری جنرل عبدالرحمٰن صدیقی، فرنیچر مارکیٹ سے زاہد احمد اور بہارہ کہو سے نوید عباسی سمیت چوہد ری ظفر اقبال گجر، چوہدری عرفان، مشرف جنجوعہ، محمد کاشف، چوہدری اشرف، چوہدری زاہد رفیق، وسیم عباسی، سید الطاف حسین شاہ، چوہدری اشرف فرزند، اشفاق چھٹہ، احمد خان، یاسر عباسی، راجہ سفیر، وقاص جنجوعہ، سعید احمد بھٹی، محبوب احمد خان اور پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری ندیم الدین گوجر نے شرکت کی۔
