تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا اعلان کردیا گیا اور اب کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ 40 سے زائد صنعتوں کو فائدہ ہوگا کیپٹل ویلیوٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خریدوفروخت، منتقلی پر وصول ہوگاکیپٹل ویلیوٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت،رئیل اسٹیٹ کو فروغ ملے گا اسلام آباد میں فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ پورے پاکستان کے بعد اب سندھ کی صوبائی حکومت نے بھی فیصلہ کرلیا ہے اور تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ افراد اور تنظیمیں اس فیصلے کو سراہتی ہیں صوبائی حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور یہ اقدام بہت اچھا ہے جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا
