‘غازی فورس’ نامی تنظیم پر پابندی عائد

وزارت داخلہ نے ‘غازی فورس’ نامی تنظیم پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غازی فورس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن ’11 (اے) 1 بی’ کے تحت پابندی عائد کی گئی۔نوٹی فکیشن کی کاپی ڈی جی نیکٹا، وزارت خارجہ، قومی سلامتی کونسل سمیت تمام محکموں کو ارسال کردی گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد وزارت داخلہ کی پابندی کی فہرست میں شامل تنظیموں اور گروپوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔غازی فورس رواں سال پابندی کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں تنظیم ہے