خطے میں ماحولیاتی تبدیلی کے معشیت پر گہرئے اثرات ہیں، مرزا عبد الرحمان

مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس اسلام آباد نے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی برائے وزیر اعظم ملک امین اسلم کی خصوصی کوششوں کی تعریف کی ، جو ایک بہترین پاکستانی ماہر ماحولیات اور سیاستدان ہیں جو وفاقی وزیر اور موسمیاتی تبدیلی کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں۔ ملک کی حفاظت کے لئے ملک امین اسلم کوششیں قابل تحسین ہیں۔ وہ وزیر اعظم پاکستان کی کابینہ میں ایک بصیرت شخصیت اور ان چند کابینہ ممبروں میں سے ایک ہیں جو اپنے ڈومین میں ملک کی بہتری کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

ملک امین اسلم آئی یو سی این میں عالمی نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2013 سے 2018 تک خیبر پختونخواہ کے لئے فلیگ شپ گرین گروتھ انیشیٹو کی سربراہی کرچکے ہیں جس میں بڑے پیمانے پر جنگلات کا “بلین ٹری سونامی” منصوبہ شامل ہے۔ وہ ضلع اٹک میں ایک قابل ذکر شخصیت ہیں ، اور اپنے دوسرے تفویض کردہ علاقوں میں بھی ماحول کی حفاظت کے حوالے سے قابل ستائش کام کرچکے ہیں۔ مرزا عبد الرحمٰن نے یہاں ایک بیان میں مزید کہا کہ حکومت کو ماحولیاتی امور کی حفاظت کے لئے اگر سنجیدہ ہے تو اس طرح کے سرشار ، عقیدت مند اور محنتی ٹیم کے ممبروں کی ضرورت ہے اور اس طرح کے منصوبوں کو مزید تقویت اور مقصد حاصل کرنے کیلئے انہیں قومی پلیٹ فارم پر لے جانا ہوگاجس کے انہتائی مثبت نتائج ملیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں