ڈی ایچ اے کراچی میں صورت حال معمول پر آرہی ہے

ڈی ایچ اے کراچی میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد پانی کی سطح نیچے آجانے پر صورت حال معمول پر آرہی ہے اور ڈی ایچ اے کے حکام کی انتھک محنت کے علاوہ سی بی سی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں اور ڈیفکلیریا کے نوجوان رہنماء فہد جعفری کی بھر پور کو آرڈینیشن کے باعث علاقے میں بہتری آئی ہے اور بارش کے پانی کے نکاس کی کوشش مسلسل جاری ہے‘ محفوظ سٹریٹ اب کھول دی گئی ہے اور دیگر میں کام جاری ہے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بارش کے پانی کے نکاس کے بعد اگلا مرحلے میں نقصان کا جائزہ لیا جائے گا اور بجلی سمیت دیگر بنیادی شہری سہولتوں کی بحالی کے لیے کام شروع ہوجائے گا