صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سی بی سی کا آڈٹ کرائیں

ڈیفکلیریا کے سیکرٹری ایجوکیشن فہد جعفری نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سی بی سی کا آڈٹ کرائیں کیونکہ انہیں ہر سال رہائشی بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں اور حالیہ بارشوں گلیوں بازاروں کھڑا اور گھروں میں داخل ہونے والا پانی اس کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے میڈیا سے کی گئی اپنی گفتگو میں کہا کہ بارش کے پانی کے استھ نالوں کا پانی بھی شامل ہوگیا ہے اور جس سے گھروں میں پڑے ہوئے قیمیت سامان کو نقصان پہنچا اور پانی کی وجہ سے یہاں کے رہائشی جمعہ المبارک کی نماز بھی ادا نہیں کر سکے ہیں گھروں میں مقیم بزرگ شہری‘ بچے‘ مریض اور خواتین بہت پریشان ہیں‘ طلبہ اور طالبات کی قیمتی کتابیں اس پانی کی وجہ سے ضائع ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ رہائشی گھرانوں کے افراد نے یہاں احتجاج کیا ہے اور اس بات کو ریکارڈ پر لانے کی کوشش کی گئی ہے کہ حکومت سی بی سی کے معاملات کی چھان بین کرے‘ یہ پہلے ڈی اچ اے کے ساتھ مگر اب یہ ڈی ایچ اے الگ ہے اور اس کی کارکردگی اب کھل کر سامنے آگئی ہے انہوں نے کہا کہ بارش تو اللہ کی رحمت تھی مگر سی بی سی کی وجہ سے زحمت بن گئی ہے لہذا ہم سب مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس کاآڈٹ کرائے