رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی انڈسٹری اس ملک کی عیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور جب تک کسی ملک کی معیشت اور اس کے مثبت اثرات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوتے اسے کسی بھی لحاظ سے خوش حال ملک قرار نہیں دیا جاسکتا‘ ہر ملک کی حکومت چاہتی ہے کہ اس کے عوام خوش حال ہوں‘ ملک ترقی کرے‘ اقوام عالم کے نقشے پر اسے ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھا جائے‘ اس کی تعلیم کی شرح میں اضافہ ہونا چاہیے اور تعلیم یافتہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھنی چاہیے تاکہ وہ ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں‘ اسی لیے حکومت نے کاروباری طبقے کے ساتھ براہ راست رابطے کے لیے ان تمام افراد کو ان کی خدمات کے عوض حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا اور اس تقریب کے لیے صدر مملکت جناب عارف الرحمن علوی نے شرکت کا فیصلہ کیا اور اپنے ہاتھوں سے ملک کی تعمیر کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کیے‘ ایوارڈ پانے والوں میں فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ملک کے لیے ممتاز خدمات انجام دینے والے رئیل اسٹیٹ رہنماء سردار طاہر محمود بھی بہترین کارکردگی پر ایواڈ کے حق دار قرار پائے اور انہیں صدر پاکستان نے اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ عطا کیا‘ یہ تقرین ہر لحاظ سے منفرد‘ پر وقار اور بے مثال تھی کہ اس میں سربراہ مملکت بذات خود شریک ہوئے‘ یہ ان کی ملک میں ترقی کے لیے پیش پیش کاروباری حلقے کی خدمات کا اعتراف بھی تھا‘فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ملک کے لیے ممتاز خدمات انجام دینے والے ملک گیر شہرت کے حامل رہنماء سردار طاہر محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس ملک کی تعمیر کرکے اگلی نسل کے خوش حال مستقبل کو تعمیر کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ جب پاکستان قائم ہوا تو اس وقت ملک کی معیشت کی صورت حال کیا تھی‘ ہمارا دفاع کیسا تھا اور ہماری معیشت کتنی کمزور تھی مگر آج اللہ کے فضل سے یہ ملک دنیا کے نقشے پر ایک ایٹمی ملک کے طور پر موجود ہے‘ اور ہمارا دفاع بہترین صلاحتیوں سے مسلح ہے‘ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے‘ جو وطن کی حفاظت کے لیے جان کی قربانیوں کا عظیم ریکارڈ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک کا کاروباری طبقہ تمام تر مسائل اور مشکلات کے باوجود وطن عزیز کی ترقی میں اپنے کم تر وسائل کے ساتھ پیش پیش ہے اور اپنے قدم بڑھاتا رہے گا ہمیں صرف حکومت کے اعتماد کی ضرورت ہے اور جنب صدر مملکت نے پر وقار تقریب میں شریک ہوکر ہمیں بہت اعتماد دیا ہے جس کے لیے ہم سب ان کے شکر گزار ہیں
