ائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم نہ کی تو جماعت اسلامی احتجاجی تحریک شروع کر ے گی،اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی تنظیموں کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا ئے گا ، اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے موثر افراد سے رابطہ کرکے مختلف یونین کونسلز میں کارنرمیٹنگز اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا اور اس سب کے بعد اگر اسلام آباد کے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو پھر بنی گالہ میں بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نےپنجاب کیش اینڈ کیری کے افتتاح اور ترنول کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، چوہدری طاہر اور دیگر بھی اپن کے ہمراہ تھے ۔
میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کے لئے صحت کی سہولیات تشویشنا ک حد تک ناکافی ہیں،ضلع اسلام آباد کی 22 لاکھ آبادی کے لئے صرف دو سرکاری ہسپتال ہیں ان میں سے بھی ایک ہسپتال میں خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مر یض بھی لائے جا تے ہیںہمارا مطالبہ ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقہ جات روات،ترنول اور ترامڑی میں فوری طور پر بڑے سرکاری ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائے جبکہ بھارہ کہو میں زیر تعمیر ہسپتال کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے کیونکہ اسلام آباد میں 1123افراد کے لئے ایک بیڈ ہے جوشہریوں کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات کی ناکافی ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے
