ممتاز قانون دان‘ پاکستان پریس کونسل کے سابق چیئرمین صلاح الدین مینگل کو ان کی اعلی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا ہے‘ صلاح الدین مینگل ملک گیر شہرت کے حامل قانون دان ہیں‘ ان کا تعلق بلوچستان سے ہے‘ انہوں نے اپنے شعبے میں انسانی خدمت اور قانون کے شعبے میں بہترین خدمات انجام دی ہیں پاکستان پریس کونسل کے چیئر مین رہے ہیں ا ور اس دوران انہوں نے میڈیا سے متعلق قوانین بنانے میں اہم تجاویز دیں اور کردار نبھایا ہے انہوں نیپاکستان پریس کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے میڈیا کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے بہت کام کیا ادارہ طانیا اسلام آباد انہیں تمغہ امتیاز ملنے پر مبارک دیتا ہے
