فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مرکزی نائب صدر قیصر خان داؤدزئی نے کہا ہے کہ حکومت تعمیراتی پیکج کے ا علان کے بعد اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرے‘ اس اعلان کو متعدد ماہ ہوچکے ہیں اور اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے اب تین ماہ باقی رہ گئے مگر ابھی تک تعمیراتی پیکج کے لیے نوٹیفیکیشن نہیں ہوسکا ہے اس وجہ سے تعمیراتی انڈسٹری سے وابستہ افراد ایف بی آر سے فائدہ حاصل نہیں کر رہے ہیں اکنامک زون بنائے ہیں اور ملک کی یوتھ کے لیے کام کے مواقع پیدا کیے ہیں جلو زئی اکنامک زون بنایا نوشہرہ میں مذید اپ ڈیٹ کیا گیا ہے بہت سے منصوبے پائپ لائن میں ہیں اور چترال میں بھی اکنامک زون بنائیں گے تاکہ بے روزگاری ختم ہوسکے ملک میں کاروباری سرگرمیاں اسی صورت فروغ پائیں گی اگر غیر ضروری این او سی ختم کر دیے جائیں‘ بجلی کے ریٹ اس خطہ میں ہمارے ملک میں بہت ذیادہ ہیں انہیں کم ہونا چاہیے اور ڈالر ریٹ میں رد و بدل تو ہمارے کنٹرول میں ہی نہیں ہے اسی وجہ سے درآمدات اور برآمدات میں فرق آتا رہتا ہے ہمارے ملک میں معدینایت کی کانیں بہت قیمتی ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کی ضروت ہے اور ان کے ذریعے ہم بہت سا زرمبادل کما سکتے ہیں اور بچابھی سکتے ہیں ہمارے ملک میں تو بہت قیمتی پتھر ہیں جن سے خوشبو بن سکتی ہے اور پرفیوم میں استعمال ہوسکتا ہے یہی پتھر پیرس میں بہت مہنگا ملتا ہے انہوں نے منگل کو یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹریز ہاؤس اسلام آباد میں جسارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی صنعت کے لیے ایک اچھا پیکج دیا تھا مگر اس کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے سے مسائل حل نہیں ہورہے اور مدت بھی ختم ہونے کے قریب ہے جس وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس صنعت سے وابستہ بہت سی دیگر صنعتیں ہیں اگر یہ صنعت نہ چلی تو دیگر متعلقہ صنعتیں بھی نہیں چل پائیں گی جب تک نوٹیفیکیشن نہیں ہوگا اس وقت ایف بی آر سے کیسے فائدے لیے جاسکتے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرونا کی وجہ سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں انہیں اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے اعتماد دینا بہت ضروری ہے تاکہ درآمدات اور برآمدات میں توازن پیدا ہوسکے اور روزگار کے دروازے بھی کھل سکیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی شرح کم ہونی چاہیے اس کی وجہ سے ہمیں اسمگلنگ روکنے میں مدد مل سکتی ہے اس وجہ سے ملک کی ٹائر انڈسٹری بھی متاثر ہے انہوں نے کہا جن اشیاء پر ٹیکس کم ہے وہ اشیاء اسمگل نہیں ہو رہی ہیں آئی ٹی کے شعبہ میں اس وقت بہت کام ہورہا ہے ہمیں اپنی صنعتوں کے لیے تحفظ بھی چاہیے جس کے لیے بہت ضروری ہے کہ ٹیکس کی شرح کم ہونی چاہیے اور شرح سود بھی کم کرنے کی ضرورت ہے یہ شرح پہلے تیرہ فی صد تھی جسے فیڈریشن کے صدر انجم نثار نے کوشش کرکے کم کرایا اور اب یہ شرح مذید کم ہونی چاہیے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بڑھ جائیں انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بھی بہت سے مسائل ہیں‘ جب فاٹا اور پاٹا کے اضلاع کے پی کے میں سامل کیے گئے تو اس وقت کہا گیا کہ انہیں ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے لیکن ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے اگر ترقیاتی فندز دیے جائیں تو یہاں کا نوجوان معاشرے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہوجائے گا بے روزگاری کی وجہ سے یہاں کچھ مندی سرگرمیاں ہورہی ہیں حکومت توجہ دے اور ترقیاتی فنڈز دیے جائیں تاکہ یوتھ ملک کی ترقی میں کام کرسکے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت ہماری بیشتر تجاویز بجٹ کا حصہ بنائی تھیں مگر ابھی بھی مسائل ہیں بجلی کے ریٹ بہت ذیادہ ہیں‘ اور دیگر ٹیکسز بھی ذیادہ ہیں ان میں کمی لائی جائے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی موجودہ منتخب باڈی کرونا کی وجہ سے اس طرح کام نہیں کر سکی مگر اب ہمارے پاس تین ماہ ہیں اور ہم نے ان میں بہت کام کرنا ہے تاکہ ہم اگلے مرتبہ دوبارہ کامیاب ہوجائیں ہم نے کرونا میں بھی بہت کام کیا ہمارے دفاتر کھلے رہے اور تاجروں اور صنعت کاروں کے ماسئل کے حل کی کوشش ہوتی رہی یہاں ہم نے ہیلتھ ڈیسک بھی بنایا فیڈرٌسدن کی موجودہ منتخب باڈی نے سب اخراجات اپنی جیب سے کیے ہیں اور مسلسل کر رہی ہے ہمارے صدر انجم نثار نے آج تک فیڈریشن سے ٹکٹ نہیں لیا اور نہ ہی ہوٹل کے اخراجات لیے ہیں ہم صرف خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم منٹکب ہوکر آئے تو میرے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ میں اپنے تاجروں اور صنعت کاروں کو کاروبار کے مسائل کے حل کے لیے آگاہی دوں گا ہمارے بہت سے دوست ایسے بھی ہیں کہ جنہیں علم ہی نہیں ہے کہ اسلام آباد میں ہمارے مسائل کا حل کا راستہ کیا ہے اور انہیں حل کیسے کرنا ہے اور ہم قانون سے کہا فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور قانون کی پاسداری کے لیے ہمیں کیا کرنا ہے لہذا بنیادی کوشش یہی رہی کہ انہیں آگاہی دی جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے اکنامک زون بنائے ہیں اور ملک کی یوتھ کے لیے کام کے مواقع پیدا کیے ہیں ہم نے جلو زئی اکنامک زون بنایا نوشہرہ میں مذید اپ ڈیٹ کیا گیا ہے بہت سے منصوبے پائپ لائن میں ہیں اور چترال میں بھی اکنامک زون بنائیں گے تاکہ بے روزگاری ختم ہوسکے انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیاں اسی صورت فروغ پائیں گی اگر غیر ضروری این او سی ختم کر دیے جائیں‘ یہ بہت بڑی رکاوٹ ہیں بجلی کے ریٹ اس خطہ میں ہمارے ملک میں بہت ذیادہ ہیں انہیں کم ہونا چاہیے اور ڈالر ریٹ میں رد و بدل تو ہمارے کنٹرول میں ہی نہیں ہے لہذا اسی وجہ سے درآمدات اور برآمدات میں فرق آتا رہتا ہے اور اسے توازن میں رکھ کر ہی ترقی کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں معدنیات کی کانیں بہت قیمتی ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کی ضروت ہے اور ان کے ذریعے ہم بہت سا زرمبادلہ کما سکتے ہیں اور بچابھی سکتے ہیں ہمارے ملک میں تو بہت قیمتی پتھر ہیں جن سے خوشبو بن سکتی ہے اور پرفیوم میں استعمال ہوسکتا ہے یہی پتھر پیرس میں بہت مہنگا ملتا ہے
