محمد اعجاز الحق کی میر ظفر اللہ جمالی سے ملاقات

ال

پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق ملک میں سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئے‘ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا اور باہمی مشترکہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے غور کیا گیا ملاقات میں بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک میں سیلاب‘ بلوچستان کی صورت حال اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا‘ ان رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے یہ بات بتائی گئی ہے کہ جلد ہی دو نوں رہنماء مشترکہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے جلد ہی اہم اعلان کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں