ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب پروفیسرڈاکٹرحمیداللہ ملک کو ان کے آبائی گاؤں دندہ شاہ بلاول چکوال میں سپردخا ک کردیاگیا،امیرجماعت سینیٹرسراج الحق نے نمازجنازہ پڑھائی اس موقع پر صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم،سابق امیرصوبہ میاں مقصوداحمد،صوبائی صدرسیاسی کونسل حاجی جاویداقبال چیمہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ہرشعبہ زندگی کے طبقات نے شرکت کی۔صوبائی ترجمان کے مطابق ڈاکٹرحمیداللہ گزشتہ روزحرکت قلب بندہوجانے سے انتقال کرگئے تھے،مرحوم رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے۔قبل ازیں وہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب،نائب امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی،امیرضلع چکوال سمیت دیگرذمہ داریوں پرفائزرہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،نائب امراء لیاقت بلوچ، میاں محمداسلم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی، حافظ تنویراحمد،محمدضیغم مغیرہ،قاضی محمدجمیل،ڈپٹی سیکرٹریزجنرل رضااحمدشاہ،محمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا سمیت دیگررہنماؤں نے ڈاکٹرحمیداللہ ملک کی وفات کوعظیم سانحہ قراردیتے ہوئے انتہائی دکھ کااظہارکرتے ہوئے اسلام کی سربلندی،ملک وقو م اور شعبہ تعلیم میں ان کی خدمات پرانھیں خرا ج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے اہلخانہ وکارکنان جماعت اسلامی سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے
