جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے اسلام آباد میں بھی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق ایم این اے عائشہ سید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکینہ شاہد، ، نائب ناظمات شمالی پنجاب نذہت بھٹی، کوثر پروین اور رخسانہ غضنفر، ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید او سابق ایم این اے بلقیس سیف سمیت سیکڑوں خواتین نے شر کت کی اس موقع پر خواتین نے واقعہ کے خلاف زبر دست نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، اور ڈاکٹر طاہر فاروق نے بھی خطاب کیا ۔
مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے عائشہ سید نے موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صنف نازک کے ساتھ درندگی کا یہ افسوسناک مظاہرہ انسانیت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ اور پاکیزہ معاشرے کاقیام حکمرانوں کی اولیں زمہ داری اور ہماری ضرورت ہے۔ امن وامان کا قیام، چادر و عصمت کاتحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے جس میں کوتاہی اور لاپرواہی سے اس طرح کے بھیانک نتائج نکلتے ہیں۔ انھوں نے کہا اب تو بڑی شاہراہوں پر بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی- امن و امان اور سلامتی و تحفظ کے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟؟ملک میں جنگل کا قانون اور بھیڑیوں کا راج ہے۔ بچوں اور بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اگر ان جنسی درندوں کو بروقت نشان عبرت بنایا جاتا تو زیادتی کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا تھا۔
سکینہ شاہد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے، خواتین اور بچے بچیوں کے ساتھ درندگی کے مرتکب کسی معافی کے حقدار نہیں خواتین کی عفت و عصمت کے تحفظ کو لا حق خطرات اور اس سر عام درندگی کے خلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین ملک بھر میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہی ہے،انھوں نے کہا معاشرے میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے جرائم اور مظالم کو روکنے کےلئے مو ¿ثر قانون سازی کی جائے ،مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جائے اور وہ تمام عوامل جو اس قسم کے واقعات کو پیدا کرنے کا سبب ہیں ان کا سدباب کیا جائے۔
نصرت ناہید نے واقعہ پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے واقعے کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو خواتین اپنے تحفظ اور انصاف کے لئے بھر پور آواز بلند کریں گی، انہوں نے وفاقی حکومت سے درندہ صفت مجرمان کی فوری گرفتاری اور انہیں سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
محمد کاشف چوہدری نے کہا نے موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صنف نازک کے ساتھ درندگی کا یہ افسوسناک اور لرزہ خیر واقعہ انسانیت پر سیاہ دھبہ ہے ۔درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔بچوں اور بچیوں اور خواتین کو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اگر جنسی درندوں کو بروقت نشان عبرت بنادیاجائے تو زیادتی کے واقعات کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے