صوبائی وزارت سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سابق مشیر محمد نعمان سہگل نے ہفتہ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹرنفیسہ شاہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی‘ تعزیتی ملاقات میں محمد نعمان سہگل نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کی بے مثال اور قابل قدر سماجی خدمات کو سراہا اور دعاء کی کہ اللہ رب العالمین مرحوم کو جنت ا لفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘ واضح رہے کہ محمد نعمان سہگل ایک نوجوان سماجی کارکن ہیں‘ سیاست میں انہوں نے بہت اچھا نام کمایا‘ اورہمیشہ باہمی احترام اور سماجی روداری کے فروغ کے لیے کام کیا‘ محترمہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے تعزیت کے لیے آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھائی کے انتقال کر تعزیت کے لیے آنے والوں نے ان کے خاندان کی ڈھارس بندھائی ہے
