حمزہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن رہنما اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حمزہ شہباز کو جلد اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

<

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو فوری اسپتال منتقل کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاج میں سستی،لاپروائی سےحمزہ شہباز کی صحت خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کوگزشتہ روز بخار ہوا،ان کوطبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،جلد اسپتال منتقل کر دیا جائےگا۔

کت

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں