اسلام آباد
پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر‘ سابق وفاقی وزیر ممتاز سیاست دان محمد اعجاز الحق نے سانحہ موٹر وے کو ایک افسوس ناک واقعہ قرار دیا ہے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو سر عام پھانسی دے کر انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے اور جرائم بڑھ رہے ہیں حکومت امن او مان کی ذمہ داری پوری کرے اس واقعہ نے حکومت سے اعتماد ختم کردیا ہے عوام سمجھتے ہیں کہ ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے والے قوم اور دین کے بھی مجرم ہیں انہیں انسانیت کے تحفظ کے لیے عبر تناک سزا ملنی چاہیے شہید ضیا الحق کے دور میں لاہور میں ایک بچے کے ساتھ ذیادتی کرنے والے مجرم کو سر عام سزا دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ عوام نے تو تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا لیکن حکومت باالکل ناکام ہوچکی ہے اور عوام اکا بھی اعتماد اٹھ رہا ہے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے اور جرائم بڑھ رہے ہیں موجودہ حالات برقرار رہے تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے عوام کو جمہوریت سے نہیں امن و امان سے دلچسپی ہے‘ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن بھی صرف سیاست کر رہی ہے اگر کل جماعتی کانفرنس میں اپوزیشن ایک یا دو نکات پر متفق نہ ہوئیں تو اس کے غبارے یس بھی ہوا نکل جائے گی