پاک افغان بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے پاک افغان صنعتی نمائش پشاو رسنگ میل ثابت ہوگا او بزنس کمیونٹی کو قریب لانابرادر ممالک کے مفاد میں ہے ، 21ویں صدی جنگ کی نہیں ٹریڈ کی صدی ہے اور دنیا میںوہی ممالک کامیاب ہونگے جس کے ہاتھ میں تجارت ہوں۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور سارک چیمبرزآف کامرس کے نائب صدر حاجی غلام علی نے پاک افغان ٹریڈ ایکسپوپشاور کے تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افغان کمرشل اتاشی محمد فواد ارش، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان، ڈائریکٹرایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا مفتی مظہر، ایونٹ منیجر عقیل کیانی، ڈیزاینر فہیم گل ،ایف پی سی سی آئی سیکرٹری خیبرپختونخوا میاں محمد وصال سمیت دیگر نے شرکت کی۔ حاجی غلام علی نے کہاکہ پاک افغان بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے سے دنوں برادر ممالک کے باہمی تجارت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ، روزگار بڑھ جائینگے اور دونوں برادر ممالک سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہی ہے اورکچھ مدت قبل امریکہ، چین، لندن ، جرمنی اور دیگر ممالک ایک دوسرے کے نہ صرف دوست تھے بلکہ قریب تر ساتھی تھے لیکن آج حریف بنتے نظرآرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان تجارت کو بڑھانے کے لئے دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے بزنس کمیونٹی کو مواقع فراہم کرے ، بزنس کمیونٹی ایک دوسرے کے قریب آنے سے لوگ قریب آجائینگے جو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ی کے نیک شگون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان ٹریڈ ایکسپو پشاور سے صنعتی، زرعی سمیت دیگر شعبے کے پراڈکٹ نمائش میںرکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بزنس کمیونٹی اور حکومت کی یہ خواہش ہے کہ پاک افغان سے دوستی مضبوط ہوں بلکہ ٹریڈ والیوم بھ بڑھائے۔ اس موقع پر افغان کمرشل اتاشی محمد فوادارش نے کہاکہ افعانستان کے صنعتی ، زرعی سمیت چھ شعبوں کے پراڈکٹ صنعتی نمائش میں لائی جائے گا اور افغان چیمبرز سے وابسطہ بزنس کمیونٹی اس میں بھرپور شرکت کرینگے جبکہ افغان انڈسٹری کے وزیرپاک افغان ٹریڈ ایکسپو کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان ٹریڈ ایکسپو سے صنعتی وتجارتی روابطہ بڑھنے کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے تعلقات استوار ہوجائینگے۔ اس موقع کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا سرتاج احمد خان نے کہاکہ صنعتی نمائش میں دونوں ہمسایہ ممالک کے 30،30 سٹال پر صنعتی وزرعی پراڈکٹ کے لئے مختص کردیاہے ، صنعتی نمائش سے نہ صرف دونوں برادر ممالک کے تجارت کو فروغ ملے گا ، نمائش میں دونوں ممالک روایتی کھانوں کے سٹال بھی پشاور کے شہریوں کے لئے لگاکر کلچرل شو بھی منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی نمائش سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔
