یوم جمہوریت کی مناسبت سے منگل کو قومی اسمبلی میں ایک تقریب ہوئی جس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر‘ سینیٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی‘ وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام کے علاوہ انسانی حقوق کمشن کے چیئرمین ریاض فتیانہ اور دیگر شریک ہوئے‘ تقریب میں ملک میں جمہوریت کے لیے خدمات کے اعتراف میں بابائے جمہوریت‘ پی ڈی پی کے سربراہ‘ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین نواب ذادہ نصرا للہ خان کو ایوارڈ دیا گیا ایوارڈ ان کے صاحب زادے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے رکن قومی اسمبلی نواب ذادہ افتخار احمد خان نے وصول کیا‘ مقررین نے جمہوریت کے استحکام کے لیے اور ملک میں جمہوری جدوجہد کے لیے نواب ذادہ نصرا للہ خان مرحوم کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ ملک جمہوری استحکام کے ساتھ ہی ترقی کر سکتا ہے اور عالمی نقشے پر ایک قوت بن سکتا ہے
