اسلام آباد میں عرب فوڈ اسپرنگ‘ عرب کھانوں کے بہار کے مرکز کا افتتاح‘

انسانیت کی فلاح کے لیے نازل کی جانے والی کتاب میں اللہ رب العالمین فرماتے ہیں کہ ہم نے تمہارے لیے حلال چیزیں پیدا کیں‘ غلاف میں لپٹی ہوئی کھجور‘ انار اور میوے پیدا کیے تم اللہ کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘ قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ رب العالمین فرماتے ہیں کہ حلال اور طیب چیزیں کھاؤ‘ محترمہ سعدیہ کیانی اور ان کی فیملی نے بلیو ایریا اسلام آباد میں ایک ایسا ریسٹوران کھولا ہے جہاں عربی کھانے‘ sea food اور خوش کن ذائقے دستیاب ہوں گے‘ عرب فوڈ اسپرنگ کی یہ بے مثال کوشش عرب کلچر کی پاکستانی معاشرے میں ایک پہچان بنے گی اور یہ ریسٹوران پاک عرب فوڈ کلچر کا ایک حسین امتزاج ثابت ہوگا‘ اسلام آباد میں ایک عرصے سے ایسے کسی ریسٹوران کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کیونکہ اسلام آباد میں بے شمار عرب طلبہ طالبات زیر تعلیم ہیں‘ بے شمار عرب شہری یہاں ملازمت کے سلسلے میں قیام پذیر ہیں اور یہاں مسلم ممالک کے عزت مآب سفراء‘ ان کی فیملیز‘ سٹاف کے ارکان قیام پذیر ہیں اور ان کے لیے یہاں اسلام آباد میں اپنے کلچر کے حامل فوڈ مرکز ریسٹوران کی ایک اشد ضرورت تھی جسے سعدیہ کیانی اور ان کی فیملی نے پورا کردیا ہے اور ایک ایسی کوشش کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو عرب فوڈ کلچر سے آگاہی ملے گی اور ہمیں وہ سب کچھ ملے گا جو ہماری صحت کے لیے مفید ہوگا اور حلال ہوگا‘ اور سب سے اہم بات یہ کہ ریسٹوران کی انتظامیہ کا یہ فیصلہ ہے کہ معزز کسٹمرز‘ قابل احترام صارفین کو پیش کیے جانے والے کھانوں کی تیاری میں حفظان صحت کے بنیادی اصول مد نظر رکھے جائیں گے 18 ستمبر کی ایک خوبصورت شام ان کی فیملی کی جانب سے سجائی گئی‘ ریسٹواران کی افتتاحی تقریب نہائت ہی پروقار تھی‘ معزز مہمانوں کو پر تپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا‘ پروقار تقریب کے انعقاد کے لیے ریسٹوران کی انتظامیہ اور جناب سید عمران بخاری کی ان تھک محنت کی جھلک نمایاں تھی‘ معزز مہمانوں میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مرکزی رہنماء اور ڈی واٹسن گروپ کے سی ای او ظفر بختاوری‘ اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے فنانس سیکرٹری‘ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریدڑز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینئر نائب صدر اور چیف ایسوسی ایٹس کے سی ای او سید عمران بخاری‘ چوہدری فرقان‘ کمپیوٹر ایسوسی ایشن کے عبد اللہ ملک‘ ڈاکٹر حسن بخاری اور مہمان معزز خواتین سمیت دیگر نے رونق بخشی‘ خوبصورت‘ سادہ تقریب میں بہت ہی اعلی درجے کی مہمان نوازی دیکھنے کو ملی‘ خطہ پوٹھوہار میں عربی کھانے پیش کرنے والے منفرد ریسٹوران کا آغاز ایک بہت بڑا چیلنج ہے‘ مگر محترمہ سعدیہ کیانی اور ان کے شوہر‘ ان کے فیملی نے اللہ کے فضل و کرم سے اپنی سنجیدہ کوشش کے ذریعے اسلام آباد میں عرب فوڈ کلچر متعارف کرانے کا یہ کمال کر دکھایا ہے‘ جس قدر خوبصورت تقریب تھی اور اسی مناسبت سے سلجھے ہوئے باوقار مہمان مدعو تھے‘ جنہوں نے خوب مزے لے کر کھانا کھایا‘ سیلقے سے سجائے ہوئے کھانے کی میز کمال ہنر مندی کا مظہر تھی‘ معزز مہمانوں نے اللہ کے عطاء کیے ہوئے پاک رزق کی تلاش کے لیے شروع کیے گئے ریسٹوران کی انتظامیہ کی کامیابی کے لیے دعاء کی گئی

اپنا تبصرہ لکھیں