الحمد اللہ………… عریبین سی کا افتتاح ہوگیا

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مرکزی کاروباری سینٹر بلیو ایریا میں گنزا سینٹر میں عریبین سی کا افتتاح ہوگیا‘ پروقار افتتاحی تقریب میں ریسٹوران کی انتظامییہ کی جانب سے معزز مہمانوں کی عربی فوڈ اور sea food سے تواضع کی گئی‘ ریسٹوران کی انتظامیہ نے محترمہ سعدیہ کیانی کی نگرانی میں افتتاحی تقریب میں شریک معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا‘ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلیو ایریا میں عریبین سی ریسٹوران عربی فوڈ کلچر کا اچھوتا اور منفرد مرکز ہے اور مستقبل میں اسلام آباد میں کھانوں کے ذائقوں کے لیے بہترین نام ثابت ہوگا‘ جس میں صاف ستھرے عملے کی نگرانی میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے تیار کیے جاتے ہیں‘ جن کی تیاری میں تازہ سبزیاں‘ سی فوڈز‘ گوشت‘ چکن‘ صاف ستھرے مصالحہ جات‘ معیاری اشیاء اور تازگی سے بھرپور غذائی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں‘ ریسٹوران کی انتظامیہ مستعد ہے‘ اور سروس لاجواب ہے‘ صفائی کا نظام قابل رشک ہے اور مہمانوں کو یہاں اپنایت کا احساس ہوتا ہے‘ بہترین ذائقہ‘ اور صحت بخش آئل میں تیار کھانے صارفین کی بہترین صحت کے ضامن ہوں گے‘

اپنا تبصرہ لکھیں