پارلیمنٹ میں شامل سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے بعد پارلیمنٹ سے باہر موجود سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے اتحاد کی تشکیل کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں پاکستان مسلم لیگ(ج) کے صدر محمد اقبال ڈار نے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے اور اگلے ہفتے اس سلسلے میں اہم پیش رفت متوقع ہے اس اتحاد میں مسلم لیگ(ج) کے علاوہ مسلم لیگ(کونسل) مسلم کانفرنس‘ پاکستان مسلم الائنس‘ پاکستان کنزرویٹو پارٹی‘ سنی تحریک‘ پاک سر زمین“ جے یو پی حاجی حنیف طیب‘ قیوم لیگ‘ نثار میمن (ہم خیال) ایم کیو ایم (حقیقی) اسلامی جمہوری اتحاد‘ پاکستان عوامی لیگ‘ پاکستان انسانی حقوق کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار‘ حسین ہارون‘ نیاو خاص خیلی کے ساتھ مسلم لیگ(ج) کے صدر محمد اقبال ڈار کی مشاورت ہوئی ہے اور اگلے ہفتے ان رہنماؤں کا اجلاس متوقع ہے
