صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفیر یاؤ جینگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا ہے۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چینی سفیر کو ہلال پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا۔ صدرعارف علوی سےسبکدوش چینی سفیر نے ملاقات بھی کی جس میں صدر نےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینےکیلئےچینی سفیرکی کوششوں کوسراہا۔صدر مملکت نے کہا کہ چین ایک قریبی دوست ہے، چین نےقومی فادکےامورپرہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، چین پاکستان اقتصادی راہداری سےعلاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔
