گلگت بلتستان کا مسئلہ انتہائی احساس ہے

گلگت بلتستان کا مسئلہ انتہائی احساس ہے ، اس پر تمام سٹیک ہولڈر اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کی اشد ضرورت ہے، سینیٹر سراج الحق
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا مسئلہ انتہائی احساس ہے اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے وہاں کے عوام کی مرضی معلوم کرنے کے علاوہ قومی اسمبلی میں اس پر بحث ہونی چاہیے ۔ اس پر تمام سٹیک ہولڈر اور کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کی اشد ضرورت ہے ،ذہنی طور پر ہماری حکومت نے کشمیر کا سودہ کرکے اسے بھارت کے حوالے کر دیا،پہلے قوم سقوط ڈھاکہ کو رو رہی تھی اور اب سقوط کشمیر کا رونا رو رہے ہیں، تر ک صدرکے اقوام متحدہ سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اٹھا نے پر پاکستانی قوم طیب اردوان اور ترک قوم کی شکر گزار ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بلا وجہ کیا گیا ، حکومت قوم کو نچوڑ اور اس کی گردن مروڑکر اپنے اکاؤنٹ بھر رہی ہے، جماعت اسلامی بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی،ملک میں نظام کی تبدیلی اور اسلامی انقلاب کے لئے پر عزم ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں تحریک تبدیلی نظام کے سربراہ چوہدری محمد توصیف کی اپنے تمام عہدیداروں و کارکنوں سمیت پارٹی کو جماعت اسلامی میں ضم کرنے کے موقع پر شمولیت تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔