سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے دھرابی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ نواز شریف کا اے پی سی میں خطاب سیاست میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہے۔کیونکہ عوام نواز شریف کے ماضی سے بخوبی واقف ہیں عوام انکے ماضی کو کسی صورت نہیں بھولیں گے۔ایک سوال کے جواب میں محمد اعجاز الحق نے ایک سوال میں بتایا کہ جس اے پی سی میں پیپلز پارٹی ہوگی اس میں ہماری جماعت کسی صورت شامل نہیں ہوگی۔کیونکہ ہمارے نظریات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے اتحاد ماضی کی بات ہے۔اور یہ اتحاد صرف انکے امیدوار کے نااہل ہونے پر ہوا تھا اب ہماری جماعت ملک بھر میں اپنی سیاسی سفر کا آغاز کر چکی ہے اور اس پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقع کر سکتے ہیں جو کہ عوام کو دو سالوں میں کچھ نہیں دے سکی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لندن۔دوبئی اور دیگر ممالک سے این آر او حاصل کرکے پاکستان میں سیاست کرنے والوں کا وقت گیا اور حکمران اور اپوزیشن چاہتی ہے کہ احتساب صرف عام ملازمین کا ہو لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا ہے احتساب لوٹ مار کرنے والوں کا اور بلا امتیاز انداز میں ہونا چاہئے۔اس موقع پر۔اسماعیل قریشی جنرل سیکرٹری۔ چوہدری غلام ربانی مرکزی سیکرٹری اطلاعات۔حاجی عبدالقیوم تلہ گنگ۔حسن شاہ۔عمران کریم۔بانی چیئرمین تحصیل پریس کلب چکوال چوہدری عمران قیصر عباس۔توقیر انور۔سید ارشاد شاہ بھی موجود تھے۔
