اسلام آباد (سٹی رپورٹر) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں اور سیکٹرز کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ سٹریٹ لائٹس ٹھیک، پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ شیخ انصر عزیز نے دورے کا آغاز ایف ایٹ مرکز سے کیا۔ وہ ایف سیون اور جی سکس میلوڈی فوڈ پارک بھی گئے اور وہاں صفائی کے ناقص انتظامات پر افسران کی سرزنش کی۔ انہوں نے جی سیون ، آئی ایٹ ، آئی نائن،آئی ٹین میں واٹر سپلائی کا جائزہ لیا اور کہا کہ رہائشیوں کو پانی کی سپلائی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میئر اسلام آباد نے قبرستان کا بھی دورہ کیا اور گزشتہ روز دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
