اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا‘ ملک ظہیر احمد صدر‘ امجد عباسی سینئر نائب صدر اور مدثر فیاض چوہدری نائب صدر منتخب ہوئے ہیں‘ الیکشن کمشن نے نومنتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا‘ سبکدوش صدر سجاد سرور‘ سینئر نائب صدر طاہر آرائیں‘ نائب صدر سید مہتاب حسین شاہ اور نائب صدر ویمن (آنریری) سیدہ وجیدہ سلیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا‘ عمران شبیر عباسی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے‘ بدھ کی شب مقامی ہوٹل میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی سالانہ جنرل میٹنگ ہوئی‘ جس میں سبکدوش ہونے والی ٹیم نے سالانہ کارکردگی کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی‘ جسے بہت سراہا گیا‘ اور نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارکان کو شیلڈ پیش کی گئیں‘ سالانہ جنرل میٹنگ میں قرارداد بھی منظور کی گئی‘سالانہ جنرل میٹنگ میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے تمام سابق صدور کامران عباسی‘ قاضی الیاس‘ ندیم ملک‘ ثاقب تاج عباسی‘ رانا محمد ایاز کے علاوہ سبکدوش ہونے والے صدر سجاد سرور بھی شریک ہوئے‘ سالانہ جنرل میٹنگ میں کورم مکمل تھا بلکہ حاضرین کی ایک بہت بڑی تعداد شریک تھی جن میں ندیم گوجر‘ چوہدری سعید احمد‘ عمران شبیر عباسی‘ کاشف چوہدری‘ کامران اختر‘ طاہر عباسی‘ ساجد اقبال کے نام نمایاں تھے‘ نومنتخب صدر ملک ظہیر احمد نے بھرپور اعلان کیا کہ آئندہ سال دس ہزار نئے ممبرز بنائے جائیں گے اور اسلام آباد کو کراچی بننے سے بچایا جائے گا‘ تاجر رہنماء ندیم گوجر نے کہا کہ اسلام آباد کی مارکیٹوں کی تزئین و آرائش کے لیے تین سو ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں یہ فنڈز مارکیٹوں کے لیے استعامل کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسلام آباد میں قانون کرایہ داری کے لیے بل پیش کیا جائے گا اور اس بل کو سینیٹ سے منظور کرانے کے لیے سینیٹ میں تمام پارلیمانی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے‘ فاؤنڈر گروپ کے رہنماء کامران عباسی نے کہا کہ فیصلے سپریم کونسل کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور چیمبر میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے‘ ہماری ہر ٹیم نے بہترین کام کیا‘ اگر ہم چیمبر کی ممبر سازی کے لیے اپنا ہدف پورا کرلیں تو مسائل تاجروں کی اپنی دہلیز پر حل ہونا شروع ہوجائیں گے‘ قاضی الیاس نے بہترین پیرائے میں گفتگو کی اور کہا کہ متحد ہو کر بہترین صلاحتیوں کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کی بدولت سمال چیمبر پھل پھول رہا ہے‘
سبکدوش صدر سجاد سرور نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے اپنی ساری گفتگو ان الفاظ میں سمیٹی کہ
سبھی تعریف کرتے ہیں میری تحریر کی لیکن
کبھی کوئی نہیں سنتا میرے الفاظ کی سِسکی
انہوں نے کہا کہ بہت ہی عام سا انسان ہوں‘ہم کیا ہیں ہمارا اللہ جانتا ہے جس نے ہمیں بنایا، خامیوں اور خوبیوں سمیت…اور ہمیں ذہن و عقل سے نوازا تاکہ ہم اپنی خامیوں کو پھلنے پھولنے سے حتی الامکان روکیں اور اپنی خوبیوں کو مزید نکھار کر اللہ کے اس عظیم انعام کو ستائش اور تعریف کے لئے دنیا کے سامنے پیش کر دیں ہماری ٹیم نے سال بھر جو ذمہ داری ملی اسے پورا کرنے میں ایک حقیر سی کاوش کی‘ ہم کرونا کے باعث سال بھر غیر ہموار حالات کا سامنا کرتے رہے‘ مجھے احساس ہے کہ لفظوں کا جادو جگانے کے فن سے میں ناآشنا ہوں۔ الفاظ سے دوسروں کے دلوں تک پہنچنا اور وہاں کی سرزمین پر اپنے جھنڈے گاڑنے مجھے نہیں آتے…حروف تہجی جوڑ کر مختلف الفاظ تشکیل دے کر لوگوں کے دل و دماغ کو تسخیر کرنا نہیں جانتا، الفاظ سے کھیلنا اور ان سے دوسروں کو اسیر کر لینا بہت مشکل ہے‘ جانتا ہوں کہ گفتگو نہایت ہی پرسکون اور خوبصورت عمل ہے کچھ لوگ گفتگو کے لئے الفاظ کو منہ سے ادا کرتے ہیں کچھ آنکھوں کے اشاروں میں باتیں کرتے ہیں کچھ اس مقصد کے لئے ہاتھوں کے اشاروں کو دوست بنا لیتے ہیں۔ کچھ رنگوں کا سہارا لیتے ہیں اور اپنے احساسات کو کینوس پر اُتار دیتے ہیں اور کچھ اخلاص کو اپنا آلہ گفتگو بنا لیتے ہیں اور ہماری ٹیم نے یہی کچھ کیا ہے میری نس نس میرے اُس عظیم مہربان کی شکرگزار ہوتی جا رہی ہے جس نے ہمیں سارا سال ہمت عطا کیے رکھی مجھے اپنے رب پر بڑا مان ہے میں نے اپنی ہر عرضی اس کے حضور پیش کی اور اس نے بات کرنے فن سکھایا‘ سینئر نائب صدر طاہر آرئیں نے کہا کہ ہم نے تاجروں کی بھلائی‘ فلاحو بہبود کے لیے اپنی ہمت اور بساط کے مطابق فرض نبھایا‘ آئندہ بھی یہ خدمت کرتے رہیں گے‘ سید مہتاب حسین شاہ نے کہا مقامی انتظامیہ کے ساتھ موئثر رابطے کے ذریعے تاجروں کے مسائل حل کیے اور غیر ملکی سفراء کے ساتھ تاجر برادری کے لیے مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے‘ مقامی ہسپتال اور کلینکل لیبارٹریز کے ساتھ رعائتی نرخوں کے معاہدے کیے‘ جس سے ہمارے ممبرز استفادہ کرسکتے ہیں سیدہ وجیدہ سلیم نے کہا کہ وہ اپنے تاجر بھائیوں کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتی ہیں اور انہوں نے جو تعاون کیا اس پر ان کی شکر گزار ہوں‘ انہوں نے کہا کہ ہم وقت کی پابندی کو اپنا شعار بناکر زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب ہوسکتے ہیں …… تقریب کے آخر میں مہمانوں کی تواضع بہترین اور لذیز کھانے سے کی گئی