پیمرا نے ٹی وی چینلز کو حکم دیا ہے کہ نواز شریف کی تقریر یا بیان ٹی وی پر نشر نہ کیا جائے۔ پیمرا نوٹیفیکیشن کے مطابق زیر التوا مقدمات کی سماعت تک کسی بھی ملزم کی تقریر یا بیان نشر نہیں کیا جائے گا۔ پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہیں، عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ۔
سابق وزیراعظم کی کوئی بھی تقریر یا بیان اس وقت تک نشر نہیں کیا جائے جب تک ان کے مقدمے کا فیصلہ نہیں آ جاتا۔پیمرا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے مفرور قرار دیئے گئے مجرموں کو ٹی وی پر نشر نہیں کیا جائے) پیمرا کی جانب سے جاری وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی چینل نے اشتہاری مجرم کو میڈیا کوریج دینے کی کوشش کی تو لائسنس معطل کر دیا جائے گا، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق زیر سماعت معاملات پر تبصرہ نہیں ہوسکتا، اشتہاری اور مفرور مجرمان کی تقاریر یا انٹرویوز پر تبصرہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد تمام ٹی وی چینلز کیلئے وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیمرالائسنس ہولڈرنےقانون کی خلاف ورزی کی توجرمانہ،لائسنس معطل کیاجاسکتاہے۔ مجرموں کی کوریج پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 اورپیمرا ایکٹ 2007کی سیکشن 27کےتحت عائدہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق زیر سماعت معاملات پر تبصرہ نہیں ہوسکتا۔ اشتہاری اور مفرور مجرمان کی تقاریر یا انٹرویوز پر تبصرہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہیں، عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ۔ سابق وزیراعظم کی کوئی بھی تقریر یا بیان اس وقت تک نشر نہیں کیا جائے جب تک ان کے مقدمے کا فیصلہ نہیں آ جاتا۔
پیمرا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے مفرور قرار دیئے گئے مجرموں کو ٹی وی پر نشر نہیں کیا جائے
