حج آرگنائزیشن آف پاکستان کے صدر یاور عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ حج آرگنائزیشن آف پاکستان عازمین حج اور عمرہ زائرین کی بہترین خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے‘ کرونا وائرس کی وجہ سے حج بھی متاثر ہوا اور عمرہ کے لیے زائرین حجاز مقدس اپناسفر شروع نہیں کر رہے‘ یہ نڈسٹری کرونا کی وجہ سے بہت متاثر ہوئی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس صنعت کی مدد کرے اور ریلیف دے‘ سینئر وائس چیئرمین طاہر منظور نے کہا کہ حکومت ہماری انڈسٹری کے لیے قابل ذکر ریلیف پیکج کا علان کرے‘ آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین مقبول احمد اور حافظ شفیق کاشف نے بھی نو منتخب عہدیداروں کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا
