تحفظِ ختمِ نبوت و عظمتِ صحابہ کرام کانفرنس


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی دفتر منصورہ لاہور میں تحفظِ ختمِ نبوت و عظمتِ صحابہ کرام کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس کانفرنس میں ملک کے نامور علماء کرام اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے معروف سماجی رہنماء میاں محمد سعید ڈیرے والے کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور دستار پہنائی‘ ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا عبد المالک اور دیگر بھی موجود تھے