پاکستان مسلم لیگ(ض) کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس اتوار 4 اکتوبرکو ہوگی‘ جس سے مسلم لیگ(ض) کے صدر اوراور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنماء خطاب کریں گے‘ کانفرنس میں راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی مسلم لیگ(ض) کے کارکن شریک ہوں گے‘ کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہیں‘ کانفرنس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال اور اس خطہ کے حالات پر مقررین اظہار خیال کریں گے کانفرنس اڑھائی بجے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگی
