بیانیہ دینے والے جنرل جیلانی کی دہلیز پر اقتدار کے لیے بیٹھے رہتے تھے‘ اعجاز الحق نواز شریف کا کلہ جنرل ضیاء الحق نے مضبوط کیا تھا‘ استحکام پاکستان کانفرنس

ب

پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق کی صدارت میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس نے ملک بھر میں عوام‘ علماء اور دائیں بازو کی قوتوں کو متحد کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ملک میں انتشار پیدا کرنے اور پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا اگر وہ اپنے مذموم ارادوں سے باز نہ آئے تو انہیں گھروں سے نہیں نکلنے دیا جائے‘ کانفرنس میں کہا گیا کہ تحریک استحکام پاکستان کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگلی کانفرنس گیارہ اکتوبر کو لاہور میں ہوگی اس کے بعد کراچی میں کانفرنس کی جائے گی‘ راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں بہت بڑی تعداد شریک ہوئے جس میں افواج پاکستان اور ملک کی محب وطن قوتوں کو ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا گیا‘ کانفرنس سے وزیر اعظم کے نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی‘ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان‘ مولانا حامد الحق حقانی‘ عبد اللہ حمید گل‘ مولانا چراغ الدین شان‘ مولانا ضیاء اللہ شاہ‘ کنور قطب الدین‘ اور دیگر نے خطاب کیا‘ ملک اسماعیل نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائص انجام دیے‘ قاری محمد اخلاق مدنی نے تلاوت قرآن پیش کی اور طاہر نقش بندی نے نعت رسول ﷺ پیش کی محمد اعجاز الحق نے ملک میں تازہ ترین سیاسی صورت حال کا تجزیہ پیش کیا اور اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو ایک روشن‘ نظریاتی ملک بنائیں گے جس میں دین اسلام اور ختم نوبت ﷺکی روشنی ہوگی‘ محمد اعجاز الحق نے کہا کہ بیانیہ دینے والے کیوں بھول جاتے ہیں کہ وہ اقتدار کے لیے جنرل جیلانی کی دہلیز پر کھڑے رہتے تھے اور جب نواز شریف کی وزار ت اعلی کے دور میں پیرپگارا نے کہا کہ بوری میں سوراخ ہوگیا ہے دانے گر ررہے ہیں تو جنرل ضیاء الحق نے کہا تھا کہ بوری کا منہ بند کردیا گیا ہے اور کلہ مضبوط ہے میری عمر بھی ان کو لگ جائے‘ جنرل ضیا ء الحق نے انہیں محفوظ کیا تھا اور اب کہہ رہے ہیں کہ بیانیے کا بوجھ قوم نہیں اٹھاسکے گی‘ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کمزور وزیر اعظم آج تک نہیں آیا ان سے کیوں استعفی کی کوئی بات کرتا‘ کوئی فوج کے جرنیل کو کو ڈیڈی کہتا تھا‘ اور کوئی اس کی دہلیز پر بیٹھ کر حکومت مانگنے جاتا تھا اور اب کہہ رہے ہیں کہ ہمارا بیانیہ ہے‘ قوم سب کچھ جانتی ہے‘ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حفاظت کے لیے فوج کا کردار قابل قدر اور قابل تحسین ہے‘ اس کی جوان سرحدوں پر قربانیاں دے رہے ہیں‘ شہادتیں دے رہے ہیں‘ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج کے جرنیلوں سیمت80 ہزار جوان شہید ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں بیانیہ دینے والے یاد رکھیں کہ بائیس کروڑ عوام ابھی زندہ ہیں اور وہ ففتھ جنریشن وار کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے موساد‘ را اور سی آئی اے سب مل کر اس ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں اڑھائی ارب روپیہ پاکستان میں بھیجا گیا ہے تاکہ یہاں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کیا جائے انہوں نے کہا کہ علماء کرام متحد ہوجائیں اور عوام کی رہنمائی کریں تاکہ اس ملک میں دشمن کی سازش ناکام بنائی جاسکے انہوں نے کہا کہ تحریک استحکام پاکستان کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے بھارت جاکر کہا تھا کہ پاکستان بناکر غلطی کی ہے‘ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے یاسر عرفات نے کہا تھا کہ کاش ان کے ہمسائے میں پاکستان ہوتا اور پاک فوج ہوتی تو فلسطین بھی آزاد کرالیتے‘ انہوں نے کہا کہ افغان مجاہدین نے پندرہ لاکھ انسانوں کی قربانی دے کر روس کو باہر نکالا تھا‘ اور اب امریکہ کو باہر نکال رہے ہیں‘ اگر افغان جہاد کامیاب نہ ہوتا تو ایٹمی پروگرام بھی نہیں بننا تھاوزیر اعظم کے نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں جو کینٹ میں دھرنا دینے کی بات کرتے ہیں انہیں گھروں سے نہیں نکلنے دیا جائے گا استحکام پاکستان کانفرنس سیاسی اور مذہبی قوتوں کا امتزاج ہے اور یہاں سے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو مشترکہ پیغام دیا جائے گا بھارتی سفارت کاروں سے خفیہ ملاقات کرنے والے جواب دیں کہ اس کا مقصد کیا تھا قوم اور پاک فوج کا باہم بہت گہرا تعلق ہے اور قوم ان تمام کو مسترد کرچکی ہے جو ملک میں عد م استحکام چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ زرداری نے صدارتی انتخاب میں ووٹ نہیں دیا مگر اب اپوزیشن اتحاد کی سربراہی مولانا فضل الرحمن کو دے دی ہے اور انہیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ غازی‘ شہداء اور پاک فوج کے جوان اللہ کا انعام ہیں اور دوسری جانب کرپشن اور بدعنوانیاں دنیا کی طرف سے انعام ہے تین روز تک مسجد اقصای بند رہی مگر نواز شریف حکومت نے اس کی مذمت نہیں کی تھی اب کہا جارہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے نرندر مودی تو نواز شریف کی وجہ سے او ائی اسی اور عرب ممالک میں جانے میں کامیاب ہوا ہے نواز شریف نے مزائل بنانے کی بات کرکے ملک کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے نواز شریف نے اقتدار کے لیے مولانا سمیع الحق نے وعدہ کیا تھا کہ آئی جے آئی کی سربراہی انہیں دی جائے وہ حکومت میں آکر شریعت نافذ کر دیں گے مگر یہ وعدہ ایفاء نہیں ہوا مولانا فضل الرحمن کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کوششوں سے مضبوط ہورہے ہیں اور جو اس ملک میں انتشار چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ ملک ہم سب کا ہے اور پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے ہم سیاسی میدان میں انتسار پیدا کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے اور ملک میں تحریک استحکام پاکستان برپا کریں گے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار اعتیق احمد نے کہا کہ ملک کے داخلی اور کارجی محاذ پر خطرات ہیں اور ہمیں کھل کر ان خطرات کے بارے میں واضح نشان دہی کے ساتھ بات کرنا ہوگی تاکہ استحکام پاکستان کا بیانیہ مضبوط بنے انہوں نے کہا کہ معیشت اور جمہوریت ملکوں اور قوموں کو مضبوط نہیں بنتی ہیں لیبیا‘عراق‘ شام جیسے ملک کس طرح مسائل کا شکار ہوئے ہیں اور وہاں معیشت انہیں نہیں بچا سکی ہے ملک اور قوم مضبوط بنانے کے لیے ہمیں نظریاتی بنیادوں اور محاذ پر کام کرنا ہوگا پاکستان ایک اسلامی اور نظریاتی ملک ہے یہ ہمیں خیرات میں نہیں ملا اس کے لیے طویل جدو جہد کی گئی ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی حکمت عملی کے ساتھ یہ ملک حاصل کیا اور اس کے بدلے میں متحدہ ہندوستان میں بڑے بڑے عہدوں کی پیش کش مسترد کی‘ انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے لیے بنا‘ اور یہاں نبی رحمتﷺ کا نظام چلے گا انہوں نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے کہ اپنے گھروں میں مودی کو کیوں بلایا اس وقت ملک میں انتشار میں مبتلا کرنے اور اسے مستحکم کرنے والوں میں باہم کش مکش ہے اور ہم ملک کو مضبوط اورمستحکم بنائیں گے تحریک انوجوانان پاکستان اور کشمیر کے سربراہ عبد اللہ حمید گل نے کہا کہ جب بھی دنیا کی تاریخ لکھی جائے گی جنرل ضیا الحق کا نام ضرور لکھا جائے گا اور ہمیں یہ بات سوچنی ہے کہ دائیں بازو والے کیوں بائیں بازو والوں کے ساتھ مل رہے ہیں‘ دائیں بازو کو مسلح افواج کے ساتھ ہونا چاہیے ملک اسی طرح مستحکم ہوگا‘ مولانا اجمل قادری نے کہا کہ ہم دائیں بازو والے مسلہ افواج کے ہامی ہیں‘ مولانا فضل الرحمن جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ ان کے شایان شان نہیں ہے‘ جے یو آئی (س) کے سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ یہ وقت ملک میں اتحاد پیدا کرنے کا ہے عوام آئندہ انتخْابات میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں مولانا چراغ الدین شاہ نے کہا کہ مسلح افواج ملک کی سرحدوں کی محافظ ہیں‘ مسلم لیگ(ض) کے سربراہ اعجاز الحق آگے بڑھیں اور جنرل ضیاء الحق کی طرح کردار ادا کریں ہم ان کے ساتھ ہیں ڈاکٹر انوار الحق نے کہا کہ ملک کا دایاں بازوں اس ملک کے نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے کرپشن کیسز اور مصالحتی کمشن بنانے کا مطالبہ کرنے والے اس بات کا جواب دیں کہ انہیں کرپشن کے لیے اس ملک کے مذید کتنے بجٹ چاہئیں‘ ملک کے عوام متحد ہوجائیں اور ملک لوٹنے والوں کے خلاف اکٹھے ہوکر جدوجہد کریں مسلم لیگ(پگارا) کے کنور قطب الدین نے کہا کہ زین نورانی کے ذریعے جنیوا معاہدہ کرایا گیا اور آج تک افغانستان اس معاہدے میں جل رہا ہے مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اس ملک میں دائیں بازو کا ووٹ اور قوت جنرل ضیاء الحق کی وجہ سے ہے خواجہ نور الدین نے کہا کہ اس ملک کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی مشائخ اپنا کردار ادا کریں گے