عالمی ایگ ڈے جوش و خروش سے منایا جائے گا

انٹر نیشنل ایگ پلان کمشن کے مطابق بارہ اکتوبر کو عالمی ایگ ڈے جوش و خروش سے منایا جائے گا ہر سال کی طرح اس سال بھی انڈے میں موجود قدرتی غذائیت اور صحت بخش فوائد سے بین الاقوامی پر مختلف تہواروں اور اور آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو باشعور کیا جائے گا دنیا میں ورلڈ ایگ ڈے منانے کا باقاعدہ آغاز1996 میں ویانا آسٹریا میں ہوا تھا صدیوں سے انڈہ خاندانوں کی خوراک کا ذریعہ رہا ہے نہائت مناسب داموں میں انسانوں کوپروٹین سے بھرے اور صحت مند رہنے کے لیے انڈے کھانے کو ملتے ہیں خوراک میں بہترین ذائقہ مہیا کرنے میں انڈے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے انٹر نیشنل ایگ کمشن 1964 میں وجود میں آئی اور اس کمشن کا خالصتاً مقصد یہ تھا کہ عوام الناس کو بتایا جائے کہ پروٹین سے بھری متوازن خوارک کے حصول کے لیے ایگ پروڈیوسر کو پرموٹ کیا جائے اور انڈوں کی فی کس کھپت کو بڑھایا جائے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس دن کو انڈوں سے بنی ہوئی ڈشز کو تیار کرکے بناتے ہیں انڈے سے بنے انواع قسم کے میٹھے اور نمکین پکوانوں کے کھانے بنائے جاتے ہیں کھانوں کی مختلف تراکیب میں انڈہ نمایاں حیثیت رکھتا ہے اس کی بیش بہا غذائی اہمیت اور فادیت کے پیش نظر ہی انڈے کو سپر فیڈ کا درجہ دیا گیا ہے کہ اسی لیے ہر عمر کے افراد کی جسمانی بڑھوتری اور نشونما کے لیے انڈہ بہت ضروری ہے انڈے کا نہ صرف ذائقہ بہترین ہوتا ہے بلکہ اس کی غذائی افادیت بھی لاجواب ہے انڈے ہائی کوالٹی پروٹین اور کم کیلوریز کا منبع ہیں انڈے کی ذردی میں وٹامن بی اور ڈی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جوکہ انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے دودھ کے بعد قدرتی غذائیت سے مالامال خوراک انڈہ ہی ہے انڈے کی اہمیت کو بڑھانے کے لیے ہر انسان کی معاشی ذمہ داری بنتی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور معاشی حالات کو مستحکم بنایا جائے