ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کے تحفظ کی کوشش جاری رہے گی۔ سردار طاہر محمود


اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور معروف تاجر رہنما شیخ وحید نے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدے داران کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا اور ساتھیوں سمیت فاونڈر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آئی ای اے اے اے کے صدر سردار طاہر محمود، جنرل سیکریٹری چوہدری زاہد رفیق، چیئرمین عابد خان، سرپرست طاہر عباسی، چوہدری اکرم، چوہدری ندیم الدین۔ اسلام آباد چیمبر کے سابق صدور ظفر بختاوری احمد حسن مغل، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، سینئر نائب صدر ثاقب عباسی، جنرل سیکریٹری محمد حسین، آئی سی سی آئی کے سابق نائب صدر خالد محمود چوہدری، وحید خان، ناصر چودھری، عمران بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کے تحفظ کے لیے کوشش کر رہے ہیں بے شمار کام کروائے لیکن ابھی مزید کوشش جاری رہے گی اس سلسلے میں باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے جبکہ شیخ عبدالوحید کے گروپ میں شمولیت سے ہمیں مزید تقویت ملے گین شیخ عبدالوحید، ظفر بختاوری، احمد حسن مغل، چوہدری زاہد رفیق، عابد خان، چوہدری ندیم نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پھول پیش کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں